اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 71 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا حملے میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا جب امام بارگاہ میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، خود کش حملہ آور نے کئی دن ریکی کے بعد جمعہ کے روز دوران نماز حملہ کیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکے میں 71 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ہے، آمدہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، عوامی حلقوں کی جانب سے حساس شہر اور حساس امام بارگاہ ہونے کے باوجود خودکش حملہ آور کی ٹارگٹ تک رسائی پولیس کی ناکامی ہے ، انہوں نے واقعے کی تمام پہلوئوں سے جائزہ لے کر پولیس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

