Skip to main contentSkip to footer

مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Pakistan Armed Forces Preparedness

مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، انہوں جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا گیا جب کہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان بھی کیا گیا اور معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3ارب افراد بھوکے سوتے ہیں

فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا  جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری بھی دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ٹرمپ کی دھمکی کا جواب

Next Post
دنیا کا خاتمہ قریب؟ آرماگیڈن نے نئی پیشن گوئی کردی
Previous Post
ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ٹرمپ کی دھمکی کا جواب