Skip to main contentSkip to footer

نیوزی لینڈ کیخلاف ابھیشیک شرما کی 14 گیندوں پر برق رفتار ففٹی

Abhishek Sharma Fast Fifty

نیوزی لینڈ کیخلاف ابھیشیک شرما کی 14 گیندوں پر برق رفتار ففٹی

ھارت نے ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 5 میچز کی سیریز  میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے گلین فلپس 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کیویز کے خلاف بھارتی بولنگ اٹیک نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا، جس میں جسپریت بمراہ نمایاں رہے۔  بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت نے 154 رنز کا ہدف صرف 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارتی بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کے بولرز کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ ابھیشیک شرما نے برق رفتار 14 گیندوں پر ففٹی اسکور کی اور صرف 20 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ کپتان سوریا کمار یادیو26 گیندوں پر 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ابھیشیک شرما کی 14گیندوں پر ففٹی بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

Next Post
بچوں کو ہنسانے والے درندہ صفت جوکر کا عبرتناک انجام
Previous Post
سونے کی قیمت میں 6000 روپے کا بڑا اضافہ