Skip to main contentSkip to footer

امریکہ نے ایران کی جانب بڑی فوج بھیج دی

Trump Iran Military Deployment

امریکہ نے ایران کی جانب بڑی فوج بھیج دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جارہی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکا ایک “آرمڈا” (بحری بیڑہ) ایران کی طرف بھیج رہا ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ اسے استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمارے بہت سے جہاز اس سمت جا رہے ہیں، صرف احتیاط کے طور پر، میں تو کچھ ہونے نہیں دینا چاہتا، لیکن ہم ان پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہیں”

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ہم کچھ بھی غلط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، ایران کے معاملات کو بغور دیکھ رہے ہیں، میں نے گزشتہ جمعرات کو 837 افراد کی پھانسیاں رکوائی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ مخالفین کو پھانسی دینا زمانہ قدیم کی روایت ہے، میں نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھیں پھانسی دی گئی تو ایران پر ایسا وار کیا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا، ایران نے میرے انتباہ پر پھانسیاں روک دیں، اب ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے ہم بھی تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور کئی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز آنے والے دنوں میں مشرق وسطیٰ پہنچیں گے۔

روئٹرز کے مطابق حکام نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے، جو ایرانی حملوں سے امریکی اڈوں کی حفاظت کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔

وہ ایک تصویر جو امریکیوں کی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی

Next Post
گُل پلازہ کے دکانداروں سے ماہانہ ’’5500‘‘ وصولی کا انکشاف
Previous Post
بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر قائم