Skip to main contentSkip to footer

گل پلازہ آتشزدگی میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی

Gul Plaza Tragedy Investigation

 گل پلازہ سانحہ میں زندہ جل کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 67 تک جا پہنچی، اب تک17 میتوں کی شناخت ہوسکی۔ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی تاہم اب تک صرف 17 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملبے سے مزید باقیات بھی مل گئی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عمارت کی حالت اتنی خستہ ہوچکی ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی اپنی جان کا خطرہ ہے۔

پاکستان میں 2026 میں سرکاری چھٹیاں کتنی ہوں گی؟

عمارت گرنے والے حصوں میں لاپتہ افراد کی تلاش چیلنج بن گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہیں۔ تکنیکی کمیٹی نے آگ سے متاثرہ گل پلازہ کو مخدوش قرار دے کر گرانے کی سفارش کردی ہے، جبکہ بحالی کمیٹی کے رکن جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ متاثرین کو معاوضے کے لیے آج سے فارم جاری کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں گل پلازہ کے باہر کئی روز سے کھڑے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ریسکیو اور تحقیقاتی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کو 6 روز ہوگئے مگر تاحال لاپتہ افراد کو تلاش نہیں جاسکا۔

دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3ارب افراد بھوکے سوتے ہیں

Next Post
سانحہ گل پلازہ، سیمپل کیلئے لی گئی باقیات ہاتھ لگاتے ہی پائوڈر بن گئیں
Previous Post
پاکستان میں 2026 میں سرکاری چھٹیاں کتنی ہوں گی؟