Skip to main contentSkip to footer

پاکستان میں منگل 20 جنوری کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

Gold Price Pakistan January

Table of Contents

پاکستان میں منگل 20 جنوری کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں منگل کو سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 4 ہزار300  روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 89 ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 979 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 87 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 869 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 461 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 713 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 93.94 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

حضرت عیسٰیؑ کے زمانے کا درخت جو آج بھی پھل دے رہا ہے

Next Post
مریم اورنگزیب کی والدہ نے سوشل میڈیا پر وائرل سوالات کا کیا جواب دیا؟
Previous Post
شیفالی کی موت دل کے دورے سے نہیں کالے جادو سے ہوئی، شوہر کا انکشاف