Skip to main contentSkip to footer

باجوڑ کے 35 جوانوں کی میتیں پاکستان لانے کیلئے اقدامات شروع

باجوڑ کے 35 جوانوں کی میتیں پاکستان لانے کیلئے اقدامات شروع

باجوڑ: لیبیا کے قریب سمندر میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 35 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد پورے علاقے میں غم و سوگ کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں۔ حادثے میں تحصیل ماموند کے گاؤں خلوزو کے 7 نوجوانوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان بہتر روزگار اور روشن مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ لیبیا کے قریب سمندری سفر کے دوران ان کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس المناک واقعے نے کئی خاندانوں کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں، جبکہ متاثرہ گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے حادثے میں نوجوانوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

باجوڑ کے 35 جوانوں کی میتیں پاکستان لانے کیلئے اقدامات شروع

دوسری جانب وزیر مملکت برائے امورِ قبائلی مبارک زیب خان نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد لیبیا میں موجود محفوظ رہنے والے باجوڑ کے نوجوانوں سے رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی ریکوری کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مبارک زیب خان کے مطابق ریسکیو آپریشن میں متعلقہ حکام، نیوی، نیٹو اور دیگر امدادی اداروں کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے اور وزارتِ اوورسیز کے حکام سے بھی مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ نوجوانوں کی مدد اور لاپتہ افراد کی تلاش کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ باجوڑ کا ہر نوجوان ان کے لیے قیمتی ہے اور ان کی حفاظت اور بحفاظت وطن واپسی اولین ترجیح ہے۔ ادھر قبائلی سردار ملک جاوید نے لیبیا کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی مبینہ ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبیا میں موجود جاں بحق افراد کی میتیں جلد از جلد پاکستان منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی 17 درجے بہتری

انہوں نے کہا کہ سانحے میں تحصیل ماموند کے گاؤں خلوزو کے 7 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید غم اور پریشانی سے دوچار ہیں۔ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام شہداء کی میتوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کی مالی اور دیگر ضروری معاونت بھی کریں۔ حادثے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد باجوڑ کے عوام نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں، لاپتہ نوجوانوں کی تلاش تیز کی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ واضح رہے کہ باجوڑ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے نوجوان بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں غیر قانونی راستوں کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے خطرناک سفر کے دوران پیش آنے والے حادثات متعدد خاندانوں کے لیے زندگی بھر کا دکھ بن جاتے ہیں۔ حالیہ سانحہ ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور بیرون ملک جانے کے غیر قانونی راستوں کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 94 لاکھ سے زائد سائبر حملے

مشیرِ گورنر خیبر پختونخوا برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور کا لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں باجوڑ کے نوجوانوں کی المناک اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے  ثمر ہارون بلور کا حادثے میں المناک موت کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔ اس افسوسناک سانحے نے متاثرہ خاندانوں کو شدید غم اور صدمے سے دوچار کر دیا ہے، ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ  دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

کوہاٹ میں ایچ پی وی ویکسین لگنے کے بعد نو سالہ بچی بے ہوش

بال ٹیمپرنگ کیلئے بوتل کے ڈھکن استعمال کرتے تھے،شعیب اختر کا انکشاف

اگلی پوسٹ
غزہ جنگ کے بعد 19 ہزار اسرائیلی فوجی ذہنی مریض بن گئے
پچھلی پوسٹ
پشاور پریس کلب اور یونیسف کے زیراہتمام گرینڈ فیملی فن فیئر