Skip to main contentSkip to footer

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.29 فیصد کا مزید اضافہ

مہنگائی کا سلسلہ جاری،23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 12.31 فیصد پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران 10 اشیاسستی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں، سالانہ بنیادوں پرایل پی جی 114.88 فیصد مہنگی ہوئی،سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 78.89 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بجلی چارجز 52.38 فیصد بڑھ گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ڈیزل 39.27 اورپیٹرول 36.34 فیصد مہنگا ہوا، سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 33.95 اورمرغی 31.81 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر سرخ مرچ پاوڈر 15.55 اورمٹن 14.54 فیصد مہنگا ہوا۔ایک سال میں پیاز 13.64، سادہ روٹی 12.35اور گائے کا گوشت 11.06 فیصد مہنگا ہوا،سالانہ بنیادوں پر آلو 37.24 فیصد، انڈے 27.59 فیصد سستے ہوئے

پیٹرولیم کے بعد اب ایل پی جی کی قیمتیں بھی امپورٹ پیریٹی پرائس پر طے ہونگی

ایک سال میں چینی 25.03 اور نمک پاوڈر 14.09 فیصد سستاہوا جبکہ ایک سال میں گڑ 7.75 فیصد، دال مسور 7.49اوردال مونگ 6.79 فیصد سستی ہوئی،سالانہ بنیادوں پر چاول اری 6/9 1.79 فیصد سستے ہوئے۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 54.18 فیصد،ایل پی جی 3.72 فیصد، آلو 2.07 فیصد، انڈے 1.17 اور لہسن 1.06 فیصد مہنگے ہوئے،جلانے والی لکڑی 1.01 اورنمک پاوڈر 0.91 فیصد مہنگاہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سادہ روٹی 0.64اور تازہ دودھ 0.49،دہی 0.41 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں پیٹرول 4.20 فیصد اور ڈیزل 2.97 فیصد سستا ہوا،اسی طرح ایک ہفتے میں دال چنا 1.08 فیصد، کیلا 0.85 فیصداور پیاز 0.82 فیصد سستا ہوا،ایک ہفتے میں خشک دودھ 0.73 فیصداور مرغی 0.61 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 0.40، گندم کا آٹا 0.34 اور دال مونگ 0.27 فیصد سستی ہوئی۔

 

تجارتی خسارہ 16 فیصد بڑھ کر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

اگلی پوسٹ
حوثی حملوں کی مذمت،پاکستان سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پچھلی پوسٹ
تجارتی خسارہ 16 فیصد بڑھ کر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا