Skip to main contentSkip to footer

گاڈی کو وزیر اعظم بننے کیلئے اکثریت حاصل، یاہو کیلئے خطرہ بڑھ گیا

گاڈی کو وزیر اعظم بننے کیلئے اکثریت حاصل، یاہو کیلئے خطرہ بڑھ گیا

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے حکومت سازی کے لیے پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیرِ اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہناتھا کہ کل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔

ایران کی امریکا کو جوہری معاہدے کی نئی تجاویز، 7سخت شرائط سامنے آ گئیں

اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورتِ حال کو واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے، ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں نے صدر سے مشاورت کے دوران کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی، جماعت کے مذہبی رہنماں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

اگلی پوسٹ
ممدانی کے بعد امریکا کے ایک اور بڑے شہر میں ایشیائی نژاد میئر منتخب
پچھلی پوسٹ
ایران کی امریکا کو جوہری معاہدے کی نئی تجاویز، 7سخت شرائط سامنے آ گئیں