ادارتی پالیسی
ہمارا مقصد
بی این این واچ پشاور، خیبر پختونخوا اور پاکستان کی خبریں اردو میں سادہ اور واضح انداز میں پہنچاتی ہے۔ ہم مقامی خبروں کو ترجیح دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ قاری کو خبر کے ساتھ پس منظر اور وضاحت بھی ملے۔
ہم خبر کیسے تیار کرتے ہیں
- ہم اپنی خبریں اپنے الفاظ میں لکھتے ہیں۔ دوسروں کی تحریر کی نقل یا معمولی ردوبدل ہماری پالیسی نہیں۔
- جہاں ممکن ہو، ہم متعلقہ سرکاری ذرائع، پولیس، ہسپتال، محکموں یا موقع پر موجود افراد سے معلومات لیتے ہیں اور ذریعہ خبر میں بتاتے ہیں۔
- بیان یا دستاویز کا حوالہ دیں تو ساتھ وضاحت یا پس منظر بھی دیتے ہیں۔
- بریکنگ خبر میں ابتدائی معلومات بدل سکتی ہیں۔ ہم ایک ہی واقعے کی خبر کو ایک ہی صفحے پر اپڈیٹ کرتے ہیں اور اپڈیٹ کا وقت لکھتے ہیں۔
تصاویر
ہم اپنی کھینچی ہوئی یا لائسنس شدہ تصاویر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کسی تصویر کے حقوق پر اعتراض ہو تو ہم سے رابطہ کریں، ہم جانچ کر کے اسے ہٹا یا درست کر دیں گے۔
رائے اور خبر میں فرق
خبر اور تجزیہ/رائے الگ رکھے جاتے ہیں۔ رائے پر مبنی مواد پر مصنف کی رائے ہونے کی واضح نشاندہی کی جاتی ہے۔
غلطی کی تصحیح
اگر کسی خبر میں غلطی ہو تو ہم اسے جلد درست کرتے ہیں اور ضرورت ہو تو تصحیح کا نوٹ شامل کرتے ہیں۔ غلطی کی نشاندہی کے لیے رابطہ کریں: Waqaraaj@gmail.com
متاثرین اور بچوں کی رازداری
ہم حادثات اور جرائم کی خبروں میں متاثرہ افراد اور خصوصاً بچوں کی شناخت اور تصاویر شائع کرتے وقت احتیاط کرتے ہیں۔
اشتہارات
اس ویب سائٹ پر گوگل کے اشتہارات دکھائے جا سکتے ہیں۔ اشتہارات کا ہماری ادارتی خبروں، ان کے انتخاب یا ان کے مواد پر کوئی اثر نہیں ہوتا، اور ہم اشتہارات کو خبر کے طور پر پیش نہیں کرتے۔
رابطہ
تجاویز، شکایات اور تصحیح کے لیے ہمارے "ہم سے رابطہ” صفحے پر رابطہ کریں۔
