Skip to main contentSkip to footer

آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز سے پاکستان اور چین کے دو جہاز گزر گئے

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے کا شکار ہو گئے ہیں جن میں سے ایک سپر ٹینکر میں شدید دھماکے کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی ۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایک غیر مجاز راستے کا استعمال کر رہے تھے۔ بیان میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ ان ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر رکھے تھے اور وہ امریکی فوج کی مبینہ مدد سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور دھماکوں کے بعد وہ اپنی جگہ پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئے۔پاسدارانِ انقلاب کے اس بیان میں متاثرہ جہازوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

79 ایم پی ایز کا جو کرنے کا ارادہ ہے انہیں سپورٹ کرتی ہوں، مشعال یوسفزئی

تہران (این این آئی)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے خلیجی ہمسایہ ممالک کو نہیں بلکہ صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خطے کے ممالک کو آگاہ کیا تھاحملے کی صورت میں خطے میں امریکی اڈے نشانہ ہوں گے۔روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی، خلیجی ممالک میں ایرانی میزائلوں کے گرنے کی ذمہ داری ایران پر نہیں ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ دوست ممالک اب سمجھتے ہیں کہ امریکی اڈے انہیں تحفظ نہیں دے سکتے، امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کی حمایت نہ کریں

بکرے کے پائے کینیڈا لانے پر پاکستانی مسافر کو جرمانہ

دوست ممالک امریکا کو نئی جنگ سے روکنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جنگ کی حوصلہ افزائی کے بجائے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث مجتبی خامنہ ای کی تصاویر جاری نہیں کی جا رہیں، مجتبی خامنہ ای بطور سپریم لیڈرتمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی فیصلے مجتبی خامنہ ای کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں، وہ انتہائی متحرک انداز میں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ایسے دشمنوں کا سامنا کر رہے ہیں جو شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

 

امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بچانے کیلئے علما مشترکہ لائحہ عمل بنائیں، حافظ نعیم

اگلی پوسٹ
غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے، اسرائیلی فوج کا اعتراف
پچھلی پوسٹ
امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بچانے کیلئے علما مشترکہ لائحہ عمل بنائیں، حافظ نعیم