Skip to main contentSkip to footer

غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حالیوی نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج سے استعفی دینے کے ڈیڑھ سال بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں ہرزی حالیوی نے کہا کہ حماس کا 7 اکتوبر کا حملہ ایک ایسی ناکامی تھی جسے روکا جا سکتا تھا، لیکن اس میں قطعی طور پر کوئی اندرونی غداری شامل نہیں تھی۔نیویارک میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہرزی حالیوی نے دعوی کیا کہ غزہ کے اندر شدید فوجی دبائو کے بغیر ہم یرغمالیوں کو واپس لانے کے قابل نہیں ہوتے، ساتھ ہی انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ہماری بمباری سے کچھ یرغمالی بھی مارے گئے۔

امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بچانے کیلئے علما مشترکہ لائحہ عمل بنائیں، حافظ نعیم

ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ وہاں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی کرنے کے لیے سیاسی قیادت کو قائل کرنے میں کافی وقت لگا۔7 اکتوبر حملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے حوالے سے ہرزی حالیوی نے کہا کہ اسرائیل کو لازمی طور پر انکوائری مکمل کرنی چاہیے اور مشکل سوالات پوچھنے چاہییں۔ غلطیوں کی اصلاح کرنے کے لیے ہمیں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ہرزی حالیوی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر کی صبح جب حماس کا حملہ جاری تھا تب اسرائیل نے حزب اللہ کو ایک سخت پیغام بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم تم پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر تم نے ذرا سی بھی حرکت کی، تو لبنان کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران انقلاب

اگلی پوسٹ
ضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپ
پچھلی پوسٹ
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران انقلاب