Skip to main contentSkip to footer

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر انتقال کر گئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر انتقال کر گئے

ڈبلیو ڈبلیو ای اور ڈبلیو سی ڈبلیو میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معروف ریسلر جمبو بریٹا 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمبو بریٹا کا اصل نام جولیو بریرا تھا۔ انہوں نے 1986 میں پروفیشنل ریسلنگ کا آغاز کیا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای، ڈبلیو سی ڈبلیو اور این ڈبلیو اے چیمپئن شپ ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ کونسل سمیت مختلف ریسلنگ اداروں میں حصہ لیا۔

شہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا

جمبو بریٹا نے اپنے کیریئر میں اسٹنگ اور دی روڈ واریئرز جیسے نامور ریسلرز کے مدمقابل رنگ میں اتر کر شہرت حاصل کی۔انہیں معروف ریسلنگ ٹرینر بورس مالینکو نے تربیت دی تھی۔ 6 فٹ 5 انچ قد اور 170 کلوگرام وزن کے حامل جمبو بریٹا اپنی غیر معمولی جسامت کے باعث بھی پہچانے جاتے تھے۔ان کے انتقال کی تصدیق ریسلنگ سے وابستہ تنظیم کولی فلاور ایلے کلب نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کی۔تنظیم کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ جمبو بریٹا کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔جمبو بریٹا کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ریسلنگ شائقین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج پیش کیا

 

چیئرمین پی سی بی کا سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

اگلی پوسٹ
نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ شدید زخمی
پچھلی پوسٹ
اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں، اسرائیلی اداکارہ کا لائیو شو میں اعتراف