Skip to main contentSkip to footer

اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں، اسرائیلی اداکارہ کا لائیو شو میں اعتراف

اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں، اسرائیلی اداکارہ کا لائیو شو میں اعتراف

اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن برگ نے لاعلمی میں اسرائیل کے فلسطینی زمین پر قبضے، یہودی بستیوں کی توسیع اور معاشرے میں مذہبی اثر و رسوخ میں اضافے پر کڑی تنقید کر دی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اسرائیلی اداکارہ کے اسرائیلی ٹی وی چینل 13کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ ان کی یہ گفتگو براہِ راست نشر ہو رہی ہے کیونکہ وہ سمجھ رہی تھیں کہ وہ دورانِ وقفہ گفتگو کر رہی ہیں۔انٹرویو کا آغاز اسرائیلی اداکارہ کے فنی سفر اور ملکی ثقافتی زندگی میں ان کی خدمات کے حوالے سے ہوا تھا، تاہم بعد ازاں گفتگو کا رخ اسرائیل فلسطین تنازع کی جانب مڑ گیا۔اسرائیل سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو محبِ وطن سمجھتی ہوں اور اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں

ہالی ووڈ اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسے

لیکن اب مجھے اسرائیلی ہونے پر پہلے جیسا فخر محسوس نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں واقعی چاہتی ہوں کہ دوبارہ اسرائیلی ہونے پر خوشی محسوس کر سکوں، لیکن اب مجھے اسرائیلی ہونے پر فخر محسوس نہیں ہوتا۔اداکارہ نے اسرائیلی معاشرے میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کا ذمے دار فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کو قرار دیا جن میں مذہبی اثر و رسوخ میں اضافہ، یہودی بستیوں کی توسیع، یہودی انتہا پسندی اور تکبر شامل ہیں۔گفتگو نے اس وقت غیر متوقع رخ اختیار کر لیا جب پروگرام کے میزبانوں نے اداکارہ کو بتایا کہ ان کی گفتگو براہِ راست نشر ہو چکی ہے، یہ سن کر چیلی گولڈن برگ واضح طور پر پریشان ہو گئیں اور انہوں نے سوال کیا کہ مجھے یہ کیوں نہیں بتایا گیا کہ پروگرام کی نشریات جاری تھیں۔انہوں نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری یہ گفتگو براہِ راست نشر ہو رہی تھی؟ یہ درست نہیں ہے۔بعد ازاں انہوں نے میزبانوں کو بتایا کہ میں سمجھ رہی تھیں کہ پروگرام میں وقفہ ہے اور مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ کیمرے بدستور چل رہے ہیں اب مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں اس صورتِ حال میں کیا کروں۔

فی الحال شادی کا ارادہ نہیں’ جھانوی کپور

جمانجی اوپن ورلڈ کا ٹریلر جاری، 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اگلی پوسٹ
ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق معروف ریسلر انتقال کر گئے
پچھلی پوسٹ
زہر سے سزائے موت پا کر بچ جانیوالی خاتون کا بیان سامنے آگیا