اٹک:پروگریسیو پبلک ایلیمنٹری اسکول (باہتر) کی پریپ سی کی طالبہ نعلین فاطمہ نے تعلیمی سیشن 2026-2027 کے پہلے ٹرم کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 250 میں سے 234.75 نمبر حاصل کیے اور 93.90 فیصد کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ رزلٹ کارڈ کے مطابق نعلین فاطمہ نے تمام چھ مضامین میں بہترین کارکردگی دکھائی اور مجموعی طور پر اے پلس گریڈ حاصل کیا۔
طالبہ نے ریڈر اور ناظرہ میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔ ریڈر میں 25 میں سے 25 جبکہ ناظرہ میں 30 میں سے 30 نمبر حاصل کیے۔ ریاضی میں 55 میں سے 53.25 نمبر لے کر 96.82 فیصد جبکہ انگریزی میں 55 میں سے 53 نمبر حاصل کرکے 96.36 فیصد نمبر حاصل کیے۔ اسی طرح سائنس میں 30 میں سے 26 نمبر حاصل کیے، جو 86.67 فیصد بنتے ہیں، جبکہ اردو میں 55 میں سے 47.50 نمبر لے کر 86.36 فیصد حاصل کیے۔ نعلین فاطمہ کی مجموعی کارکردگی کو ’’بہترین‘‘ قرار دیا گیا، جو ان کی محنت اور تعلیمی قابلیت کا عکاس ہے۔
یونیسف وفد کا کے پی سی پی ڈبلیو سی کا دورہ، بچوں کے تحفظ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

