وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 27 ستمبر کو ہونیوالے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے مارچ 27 ستمبر کی بجائے پانچ اکتوبر کو ہوگا، وزیراعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے
احتجاج کچھ دنوں کیلئے مئوخر کیا گیا ہے ، پریس کانفرنس کے دوران کابینہ اراکین، پارٹی کے سینئر رہنما اور پارلیمنٹیرینز بھی ان کے ہمراہ تھے، پریس کانفرنس سے قبل سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھرپور تیاریوں کیساتھ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائیگا جبکہ اسلام آباد میں ہوینوالے پولیس کے اقدامات کے باعث کارکنوں کی جان و مال کا تحفظ بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی بڑی وجہ ہے

