Skip to main contentSkip to footer

فلم دی ماسک کے ڈائرکٹر چک رسل انتقال کر گئے

فلم دی ماسک کے ڈائرکٹر چک رسل انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کی مشہور فلم دی ماسک کے ڈائرکٹر چک رسل 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا مگر تاحال موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش شخص کی اطلاع پر مقامی فائر سروس اہلکار ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے اہلِ خانہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے کیلیفورنیا روانہ ہوئے۔ چک رسل نے ہالی ووڈ میں چار دہائیوں پر محیط کیرئر کے دوران کئی یادگار فلمیں تخلیق کیں۔

مس ورلڈ میں پاکستان کی پہلی نمائندگی، انیقہ جمال نئی تاریخ رقم کریں گی

 

انہیں 1994 کی سپر ہٹ فلم دی ماسک کے لیے خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے، جس نے جم کیری کو عالمی شہرت دلائی۔چک رسل اپنے پیچھے اہلیہ، تین بچوں اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ چک رسل کو 1994 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم “دی ماسک” سے عالمی شہرت ملی، جس میں معروف اداکار جم کیری نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ کیمرون ڈیاز نے اسی فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ فلم نے دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کی اور بصری اثرات کے باعث اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی۔ چک رسل کے انتقال پر اداکار جم کیری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا، جبکہ “دی ماسک” کو انہوں نے اپنے تخلیقی کیریئر کا ایک یادگار سنگ میل قرار دیا۔

رنویر سنگھ نے فلم کا 355کروڑروپے معاوضہ لے کر ریکارڈ قائم کردیا

 

چک رسل نے 1994 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ کامیڈی فلم “دی ماسک” کی ہدایت کاری کی، جس نے معروف اداکار جم کیری کو عالمی شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچایا، جبکہ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے بھی اسی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ فلم میں جم کیری نے اسٹینلی اِپکس نامی بینک کلرک کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک پراسرار جادوئی ماسک پہننے کے بعد غیر معمولی طاقتوں کا حامل مزاحیہ کردار بن جاتا ہے، جبکہ کیمرون ڈیاز نے ٹینا کارلائل کا کردار نبھایا تھا۔ تقریباً 23 ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی اس فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 351.6 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا اور 1994 کی کامیاب ترین فلموں میں شامل رہی۔ فلم کو بہترین بصری اثرات کے لیے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) کی نامزدگی بھی حاصل ہوئی۔ ان کے انتقال پر ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک باصلاحیت فلم ساز قرار دیا۔

 

ہوم الون کی کیتھرین اوہارا چل بسیں

Next Post
اپر اور لوئر چترال میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام شدید متاثر
Previous Post
پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں سے حادثات، 30افراد جاں بحق