Skip to main contentSkip to footer

سوات میں ایبٹ آباد کی رہائشی لڑکی زیادتی کے بعد قتل

سوات میں ایبٹ آباد کی رہائشی لڑکی زیادتی کے بعد قتل

سوات کے علاقہ تھانہ رحیم آباد پولیس کو ایک جوان العمر لڑکی کے قتل کی اطلاع ملی۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی شہریار ولد عمر فاروق، ساکن عثمان آباد ایبٹ آباد کی مدعیت پر ملزمان اسفندیار ولد محمد طارق اور محمد مزمل ولد سید احمد، ساکنان پشاور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے فوری نوٹس پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی بخت زادہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں بین الضلاعی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے مقتولہ کو بائی پاس پر واقع ایک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا

اسلام آباد میں گھر پر چھاپہ، انسانی اعضا برآمد کرلئے گئے

 

اور پھر زہریلی دوا کھلا کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

Next Post
ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں نئی پیشگوئی
Previous Post
اسلام آباد میں گھر پر چھاپہ، انسانی اعضا برآمد کرلئے گئے