Skip to main contentSkip to footer

ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا، دستخطی عمل مکمل

ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا، دستخطی عمل مکمل

ایران اور امریکہ کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور مذاکرات کے بعد ایک تاریخی امن معاہدے (یادداشتِ مفاہمت) پر دستخط مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق

کی ہے کہ معاہدے کے متن پر دونوں ممالک کی قیادت نے باضابطہ دستخط کر دیے ہیں
رپورٹس کے مطابق یہ 14 نکاتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے، خلیج میں استحکام اور مستقبل کے جامع مذاکرات کی بنیاد فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت فوری طور پر جنگی کارروائیوں کے

خاتمے، بحری راستوں کے تحفظ اور آئندہ 60 روز کے دوران تفصیلی مذاکرات کا فریم ورک طے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے، اقتصادی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات اور بین الاقوامی نگرانی کے طریقہ کار

پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا، دستخطی عمل مکمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی معیشت کو درپیش خطرات کم ہوں گے اور توانائی کی سپلائی بحال ہوگی۔ دوسری جانب

ایرانی حکام نے اسے خطے میں استحکام اور سفارتی حل کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق معاہدے کے بعض حصوں پر ڈیجیٹل دستخط پہلے ہی مکمل کیے جا چکے تھے جبکہ ایک رسمی تقریب سوئٹزرلینڈ میں منعقد کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
پاکستان، جس نے مختلف مراحل میں ثالثی کا کردار ادا کیا، نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف ایران اور امریکہ بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت

ہوگا۔
اہم نکات مندرجہ زیل ہیں
ایران اور امریکہ کے درمیان 14 نکاتی امن یادداشت پر دستخط
ساٹھ روزہ مذاکراتی عمل کے آغاز پر اتفاق
آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی
پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی پر بات چیت
جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی نگرانی کا فریم ورک

Next Post
آم دنیا میں پاکستان کی پہچان اور موسم گرما کا مقبول ترین پھل بن گیا
Previous Post
فیفا ورلڈ کپ میں کرکٹ ٹیکنالوجی ‘اسنیکو’کی انٹری، میچ کا فیصلہ بدل دیا