Skip to main contentSkip to footer

پاک فوج کی لکھی گئی کتاب ”ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز”لوگوں کے سامنے پیش

پاک فوج کی لکھی گئی کتاب ''ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز''لوگوں کے سامنے پیش

پاک فوج کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب ”ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز”کو لوگوں کے سامنے پیش کر دیا گیا۔کتاب ”ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز”کو آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں پہلی بار لوگوں کے سامنے لایا گیا،

اس تقریب میں پاک فوج کے غازیوں، اساتذہ، معروف شخصیات اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ کتاب پاک فوج کی بہترین منصوبہ بندی اور کامیاب فوجی کارروائی پر مبنی ہے، جسے سرمد ضیاء نے لکھا ،

پاک فوج کی لکھی گئی کتاب ''ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز''لوگوں کے سامنے پیش

کتاب میں صومالیہ کے شہر موغادیشو میں ہونے والے پاک فوج کے ایک اہم اور تاریخی فوجی آپریشن کو بیان کیا گیا ہے۔پاکستانی فوج نے 1993 میں صومالیہ میں پھنسے امریکی رینجرز کو کامیابی سے بچایا تھا، کتاب میں تاریخی معلومات کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے پاکستانی غازیوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔

کتاب ”ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز”میں اس تاریخی آپریشن کے حالات، مشکلات اور کامیابی کو بیان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تقریب میں آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے بہادر غازیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post
بجٹ میں متعدد اشیا پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان