Skip to main contentSkip to footer

روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچنے میں معاون ثابت

روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچنے میں معاون ثابت

مچھلی کا تیل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ ہے۔مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ فیٹی ایسڈز صحت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔اب اس کے روزانہ استعمال کا ایک بہترین فائدہ سامنے آیا ہے۔

مچھلی کے تیل کے کیپسولز کا استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ سائو پالو ریسرچ فانڈیشن کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سپلیمنٹ انسولین کی مزاحمت کے خلاف جدوجہد کرتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

آئندہ 3ماہ کم بارشیں، شدید گرمی اور پانی کی قلت کا خدشہ، الرٹ جاری

 

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلی کے تیل سے بلڈ گلوکوز اور انسولین کی مزاحمت میں کمی آتی ہے۔خیال رہے کہ ذیابیطس ایک پیچیدہ دائمی مرض ہے جس کے دوران جسم مناسب مقدار میں انسولین نہیں بنا پاتا یا انسولین پر ردعمل ظاہر نہیں کرتا۔یہ مرض دنیا میں تیزی سے پھل رہا ہے اور ابھی 52 کروڑ سے زائد افراد اس کے شکار ہیں، جن میں سے زیادہ تر ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہیں۔ذیابیطس ٹائپ 2 سے امراض قلب، گردوں اور بینائی کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ نتائج ابھی تصدیق شدہ نہیں کیونکہ انسانوں پر تجربات نہیں کیے گئے ہیں۔

Previous Post
کھانے پینے کی اشیاء پر بھاری ٹیکسز کم نہ ہونے کا امکان