Skip to main contentSkip to footer

آج سے 31 مئی تک ملک میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی

آج سے 31 مئی تک ملک میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی

ملک میں 31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق 31 مئی کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت ،ڈیراغازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے ۔

کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری ریا ۔شہید بینظیر آباد ، موئن جو دڑو 48، جیکب آباد ،سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی اور مظفر آباد35،کوئٹہ33جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں پیر کی صبح کے اوقات میں بادلوں کے ڈیرے رہے اور سمندری ہوائوں کے ساتھ کئی علاقوں میں پھوار بھی پڑی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرم و مرطوب اور تیزہوائیں چلنے جبکہ مطلع بیشتر اوقات صاف رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بدھ اور جمعرات یعنی عید کے دونوں روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ عید کے تیسرے دن سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

لبیک اللھم لبیک! مناسک حج کا آغازہوگیا، منیٰ میں خیموں کا شہرسج گیا

 

Next Post
گائے کا گوشت ذیابیطس کا باعث نہیں بنتا، نئی تحقیق
Previous Post
یوم عرفہ پر1993کے بعد پہلی بارنایاب فلکیاتی مشاہدہ ہوگا