Skip to main contentSkip to footer

ای سی سی نے پہلی پانچ سالہ جم سٹون پالیسی کی منظوری دیدی

جم سٹون پالیسی

ای سی سی نے ملک کی پہلی پانچ سالہ جم سٹون پالیسی کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے ملک کی پہلی پانچ سالہ جم سٹون پالیسی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی بھی منظوری دے دی۔

اِسی طرح وزیر اعظم کے نوجوانوں کے سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 3 ارب 91 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ، وزیر اعظم آفس کیلئے 16 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری نارتھ کے ہسپتال کیلئے 48 کروڑ روپے، وزیر اعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔دوسری جانب یکم فروری سے 1989 کے جموں کشمیر مہاجرین کیلئے گزارہ الائونس ساڑھے تین ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی اور ای سی سی نے 30 جون تک گزارہ الائونس

کیلئے 58 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی ملازمین کے پنشن واجبات کیلئے ایک ارب روپے مختص، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کیلئے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ای سی سی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیتے ہو کہا کہ ادارے کے 30 فیصد حصص مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ نیشنل لاجسٹک سیل کے حوالے کیے جائیں گے۔

علاومہ ازیں ای سی سی نے ملک کی پہلی جم سٹون پالیسی 30-2026 کی بھی منظوری دے دی۔

 

عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

 
Next Post
واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
Previous Post
مجوزہ 28ویں ترمیم سے پیپلزپارٹی کا وجود ختم ہوجائے گا، جنید اکبر