Skip to main contentSkip to footer

خیبر پختونخوا میں تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں لاکھوں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے  جس کے بعد حکومت نے صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا دہشت گردی اور دیگر بدامنی کے واقعات میں استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے اہم اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق صوبے بھر میں تقریبا 4 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی منظم پروفائلنگ بھی کی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں ضلع دیر لوئر سے گاڑیوں کی پروفائلنگ کا عمل شروع کیا جائے گا، جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گاڑیوں کی پروفائلنگ کیلئے باقاعدہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے جبکہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے خصوصی اپلیکیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن کا عمل بروقت مکمل کرنے کے لئے باقاعدہ ٹائم فریم بھی مقرر کر دیا ہے تاکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا اور ہنٹا کے بعد ایک اور خطرناک بیماری عالمی ایمرجنسی قرار

Next Post
حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
Previous Post
عمران خان کی رہائی کیلئے فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان