ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے چھیڑی گئی جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان میں میدان سج گیا ہے، اہم مذاکرات آج شروع ہونے جارہے ہیں جس کیلئے
جے ڈی وینس بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی شامل ہیں۔
جے ڈی وینس ایران سے مثبت بات چیت کے لیے پر امید ہیں، انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مثبت مذاکرات چاہتے ہیں، ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، اگر ایران نے ہمارے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو ہم بھی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے، جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف آج اسلام آباد میں ایرانی وفد سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وفد گزشتہ روز ہی اسلام آباد پہنچ گیا تھا ، آج باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگا جس پر جنگ بندی کیلئے پیش کئے گئے نکات اور شرائط پر غور کیا جائیگا۔

