سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جس سے شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی پلاٹس میسر آسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رہائش کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے دو نئے سیکٹرز F-12 اور G-12 کو باقاعدہ طور پر لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان سیکٹرز کا باضابطہ آغاز اسی ماہ کر دیا جائے گا، جس سے سرکاری افسران اور ملازمین سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مستفید ہو سکیں گے۔ہائوسنگ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر F-12 کا لے آٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے، اس سیکٹر کے لے آٹ پلان پر کام تیزی سے جاری ہے، جو اسی ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔
ہائوسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ماہ ہی ان دونوں پراجیکٹس کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد اب عملی کام کا آغاز ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر کی خصوصی ہدایت پر صرف نئے سیکٹرز ہی نہیں بلکہ پہلے سے زیرِ تعمیر سیکٹرز پر بھی توجہ دی جا رہی ہے
اور سیکٹر F-14 اور F-15 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد میں مکانات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور شہر کی منصوبہ بندی کے مطابق توسیع کرنا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نئے رہائشی منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ سرکاری ملازمین کو ہوگا
جو طویل عرصے سے وفاقی دارالحکومت میں اپنی چھت کے منتظر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان سیکٹرز کے فعال ہونے سے شہر میں ہاسنگ پریشر کم ہوگا اور شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی پلاٹس میسر آ سکیں گے۔

