Skip to main contentSkip to footer

ملائیشیا میں 7ہزار کمروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل

world largest hotel Malaysia 7000 rooms

Table of Contents

ملائیشیا میں 7ہزار کمروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل

ملائیشیا کے تفریحی مقام جینٹنگ ہائی لینڈز میں واقع دی فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہے جس میں 7 ہزار سے زائد رہائشی کمرے موجود ہیں۔

غیرملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق 2006 میں جب اس ہوٹل کا افتتاح ہوا تو اس میں 6118 کمرے تھے اور یہ اعزاز بھی اسے صرف 2 سال تک حاصل رہا کیونکہ دی وینی شین ہوٹل لاس ویگاس نے توسیع کے بعد 7128 کمروں کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

بعدازاں دوسرے ٹاور کی تعمیر کے بعد اس ملائیشین ریزورٹ نے 2015 میں دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لیا اور تب سے اب تک اسے برقرار رکھا ہوا ہے، جینٹنگ گروپ کی جانب سے تعمیر کیا گیا یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ملائیشیا کے صوبہ پاہانگ میں واقع ہے

جو ملک کے دارالحکومت کوالالمپور سے تقریبا 50 کلومیٹر شمال میں ہے۔اس مشہور تفریحی مرکز میں جنوب مشرقی ایشیا بھر سے لاکھوں سیاح آتے ہیں، اگرچہ سائز کے لحاظ سے اپنے بڑے حریف وینی شین جتنا مشہور نہیں، لیکن فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ کی شرح رہائش حیران کن حد تک زیادہ رہتی ہے۔

کورونا وائرس سے پہلے اس کی اوسط شرح رہائش 90 فیصد تھی اور آج بھی یہ اسی طرح مکمل طور پر بھرا رہتا ہے، اس ہوٹل کی کامیابی کئی راز ہیں، جن میں اس کا سٹریٹیجک محل وقوع، جو کہ ریزورٹس ورلڈ جینٹنگ کے عین مرکز میں واقع ہے

جہاں سے تھیم پارکس اور شاپنگ سینٹرز تک براہِ راست رسائی حاصل ہے، نیز یہ ملک کے واحد قانونی کیسینو کے قریب واقع ہے۔اس ہوٹل کے پاس مسابقتی قیمتوں کی حکمت عملی اور خودکار چیک ان نظام بھی موجود ہے تاکہ مہمانوں کی بڑی تعداد کو مثر طریقے سے سنبھالا جا سکے

یہ صرف امیر افراد تک محدود نہیں بلکہ زیادہ لوگوں کیلئے قابل رسائی ہے، اس وقت اس میں 3164 سٹینڈرڈ رومز، 2922 لگژری رومز، 649 لگژری ٹرپل رومز، 480 سپیریئر لگژری رومز اور 136 ورلڈ کلب رومز موجود ہیں۔

فیفا ورلڈکپ کیلئے لائن اپ مکمل ،16شہروں میں 104میچز کھیلے جائیں گے

Previous Post
میرے قتل کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، ام رباب چانڈیو