Skip to main contentSkip to footer

 سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات

PTI senate ticket dispute news

Table of Contents

 سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات

مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے، 2 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق  سینیٹ کیلئے عرفان سلیم اور فیض الرحمان کے ناموں پر مشاورت ہوئی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا کہ عرفان سلیم کے بجائے کسی اور کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کے اندرونی معاملات سامنے لائوں گا۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،

سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔ ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائیگا،  پارلیمانی بورڈ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرے گا۔

 

فیفا ورلڈکپ کیلئے لائن اپ مکمل ،16شہروں میں 104میچز کھیلے جائیں گے

Next Post
گوگل نے اپنا جدید اوپن اے آئی ماڈل جیما 4 متعارف کروا دیا
Previous Post
پنجاب حکومت کا ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان