Skip to main contentSkip to footer

کیلیفورنیا،دیو ہیکل وہیل نے سمندر میں وِنڈ سرفر کو اڑا دیا،ویڈیو وائرل

California whale attacks windsurfer video

امریکی ریاست  کیلیفورنیا کی خلیج میں ونڈ سرفنگ کرتے ہوئے تیز رفتار سرفر اچانک پانی سے ابھرتی ہوئی دیوہیکل ہمپ بیک وہیل سے ٹکرا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوکس نیوز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ونڈ سرفر گولڈن گیٹ برج کے قریب تیزی سے لہروں پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک ایک دیوہیکل وہیل سطحِ سمندر پر ابھری اور راستے میں آنے والی اس وہیل سے ونڈ سرفر ٹکرا گیا۔اس ٹکر کے نتیجے میں ونڈ سرفر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانی میں گر گیا، جبکہ وہیل فورا گہرے پانیوں میں غوطہ لگا گئی۔ خوش قسمتی سے، چند لمحوں بعد ونڈ سرفر اپنے سامان کے ساتھ دوبارہ سطح پر نمودار ہو گیا،

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقعے میں کسی کو کوئی سنگین چوٹ آئی ہے یا نہیں۔ہمپ بیک وہیلز اس وقت اپنی سالانہ ہجرت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ یہ سمندری مخلوق اس سیزن میں سان فرانسسکو کے ساحلوں سے ہوتی ہوئی الاسکا کی جانب سفر کرتی ہے۔ماہرینِ ماحولیات کے مطابق یہ ہجرت کا سیزن وہیل مچھلیوں کے لیے کافی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس سال اب تک چار وہیلز ہلاک ہو چکی ہیں،

جن میں سے ایک 17 مارچ کو بحری جہاز کے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئی تھی

ایران کے تازہ حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ

Next Post
پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان کشیدگی خاتمے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
Previous Post
عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، لیٹر 100 روپے مہنگا ہونے کا امکان