Skip to main contentSkip to footer

اٹلی میں چور کروڑ ڈالر کے فن پارے تین منٹ میں چوری کرگئے

Italy art heist million dollars

اطالوی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ چوروں نے اٹلی کے ایک میوزیم میں گھس کر مشہور مصور رینوار، سیزان اور میتیس کے لاکھوں ڈالر مالیت کے فن پارے چرا لئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر کارابینیری کی پولیس فورس اس چوری کی تفتیش کر رہی ہے، چوروں کا گروہ رات کو شمالی اٹلی کے شہر پارما کے مضافات میں واقع نجی آرٹ میوزیم میگنانی روکا فانڈیشن کے صدر دروازے سے اندر داخل ہوا،

تین منٹ کے اندر یہ گروہ تین فن پارے چوری کر کے رفوچکر ہو گیا۔چوری شدہ فن پاروں میں پیئرآگست رینوار کی لے پواسن، پال سیزان کی سٹل لائف وِد چیریز اور ہنری میتیس کی چھت پر خاتونِ حرم شامل تھیں، جن کی مشترکہ مالیت تقریبا ایک کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔اطالوی میڈیا کے مطابق میوزیم کے سکیورٹی سسٹم نے کام شروع کیا تو چوروں نے چوتھا فن پارہ موقع پر چھوڑ دیا۔لے پواسن کینوس پر بنائی گئی ایک آئل پینٹنگ ہے

جو رینوار نے تقریبا 1917 میں بنائی تھی اور یہ فرانسیسی مصور کے کیریئر کے آخری دور کے امپرشنسٹ طرز مصوری کو ظاہر کرتی ہے، جس کی قیمت کا تخمینہ تقریبا 7 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔یہ فنون لطیفہ کی دنیا میں بے خوف انداز سے کی گئی چوری کی ایک نمایاں واردات ہے، اور یہ اس واقعہ کے چھ ماہ سے بھی کم عرصے بعد ہوئی ہے جب چوروں کے ایک گروہ نے پیرس کے لوور میوزیم میں دن کے وقت گھس کر میوزیم سے کچھ قیمتی شاہی جواہرات چرا لیے تھے۔

ماہرین کے مطابق ایسی چوریاں حالیہ برسوں میں بڑھ گئی ہیں، خاص طور پر جب ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسی کے استعمال کے ذریعے ان قیمتی اشیا کو فروخت کرنا آسان ہو گیا ہے۔میگنانی روکا فانڈیشن کا نام اس کے چیف بینیفیکٹر لوییجی میگنانی کے والدین کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ایک اطالوی دانشور تھے اور انہوں نے 1970 کی دہائی میں یہ میوزیم قائم کیا، یہ میوزیم 1990 میں عوام کے لیے کھولا گیا اور اس میں کلاسیکی اور معاصر آرٹ کا وسیع مجموعہ موجود ہے،

جس میں جینٹیلے دا فابریانو، فرانسسکو گویا اور وٹورے کارپاچیو کے فن پارے بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات اور سولرسسٹم پر 18فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ

Next Post
ایران میں امریکا و اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے پر پھانسی کا اعلان
Previous Post
آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات اور سولرسسٹم پر 18فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ