Skip to main contentSkip to footer

غیرقانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت

Pakistan illegal citizenship database removal

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نادرا کے اسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائ کی عمارتوں کے بجائے اپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈکوارٹرز کا دورہ. اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور جاری و آئندہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کی کارکردگی اور موثر عوامی خدمات کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں نادرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے۔ وزیر داخلہ نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کی فوری شناخت یقینی بنا کر  نیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو برس میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی سہولت کیلئے مزید جدید خدمات متعارف کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے

کہاکہ بڑے شہروں میں نادرا کے سٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائے کی عمارتوں کی بجائے اپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ماسٹر پلان طلب کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور وزارتی سطح پر  بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس کے دور ان بتایاگیاکہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے نادرا نے متعدد اقدامات کئے ہیں،

بائیومیٹرک کے لئے چہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے مؤثر نفاذ کے لئے دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔بتایاگیاکہ نادرا کی جانب سے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کاراڈ منسوخ کئے گئے ہیں، شناختی کارڈ کے متعلق مسائل کے حل کیلئے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری شدہ موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوابی میں ڈیڈ لائن ختم ، کیمپوں سے مہاجرین کی گرفتاریاں شروع

Next Post
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ
Previous Post
ایران نے آپریشن وعدہ صادق کی87ویں لہر داغ دی، اسرائیل میں تباہی