Skip to main contentSkip to footer

سینیٹر ایمل ولی نے نسیم شاہ پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا

Naseem Shah lifetime ban demand

سینیٹر ایمل ولی نے نسیم شاہ پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر فاسٹ باولر نسیم شاہ پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا  ۔ایک انٹرویو میں اس حوالے سوال کیے جانے پر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پی سی بی کو نسیم شاہ کو باقیوں کے ایک مثال بنا دینا چاہیئے۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ کرکٹرز کو سیاست سے دور رہنا چاہیے، ان کے سینٹرل کانٹریکٹ میں بھی یہ چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز پاکستان کی نمائدگی کرتے ہیں، انہیں اپنے نظریات اپنے تک رکھنے چاہیئیں، اس ماحول میں ایسی باتیں کرنا بے وقوفی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ نسیم شاہ کے لیے تاحیات پابندی کے علاوہ کوئی لفظ نہیں ہونا چاہیے، میں ن لیگ والا نہیں، کسی کو سیاسی بیان دینا ہے تو سیاست میں آئیں، اب کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیے، معافیاں دے کر ہم کہاں تک پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کردیا ہے ۔

صوابی میں ڈیڈ لائن ختم ، کیمپوں سے مہاجرین کی گرفتاریاں شروع

Next Post
خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان
Previous Post
صوابی میں ڈیڈ لائن ختم ، کیمپوں سے مہاجرین کی گرفتاریاں شروع