Skip to main contentSkip to footer

اپر کرم میں بارودی سرنگوں کے تین دھماکوں میں دو افراد شہید

Upper Kurram bomb explosions

اپر کرم میں بارودی سرنگوں کے تین دھماکوں میں دو افراد شہید

ضلع کرم میں اپر کرم کے علاقہ نستی کوٹ میں بارود سرنگوں کے تین دھماکوں میں دو افراد شہید ،ایک زخمی ہو گیا عمائدین و مختلف تنظیموں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور بارودی سرنگوں کا صفایا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے نستی کوٹ کے کچے راستوں میں بارودی سرنگوں کے تین دھماکے ہوئے

جس میں مجموعی طور پر دو افراد شہید ایک زخمی ہو گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پہلے دھماکے میں سید گلون شاہ نامی ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے دھماکے میں اقبال حسین نامی شخص شدید زخمی ہو گیا اور دنوں ٹانگیں موقع پر کٹ گئیں جو ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں دم توڑ گیا جبکہ نستی کوٹ کے علاقے میں تیسرے دھماکے کے نتیجے میں اکبر علی نامی شخص شہید ہو گیا ۔

علامہ تجمل حسین ، ایچ ار سی پی کرم کوآرڈینیٹر عظمت علیزئی نے علاقے میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے علاقہ بدامنی کا شکار ہے اور اب نستی کوٹ میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے ایک نئی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے بارودی سرنگوں کے دھماکوں پر افسوس کا اظہار

کرتے ہوئے کہا کہ علاقے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں انجینئر حمید حسین نے اس امر کو افسوس ناک قرار دیا کہ بار بار امن معاہدوں کے باوجود پاراچنار پشاور مین شاہراہِ امدرفت کے لیے بند ہے جسے ضلع کے لاکھوں عوام کو مسائل کا سامنا ہے اور لوگ دور دراز دشوار گزار کچے راستوں سے پاراچنار امدرفت کررہے ہیں ۔انجینئر حمید حسین نے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔اور مین شاہراہ جلد کھولی جائے ۔ضلع انتظامیہ نے کہاکہ بارودی سرنگوں کا صفایا کرنے اور مین شاہراہِ کھولنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں

دکان سے جتنی ضرورت ہو سامان لے جائیں، ایران میں دکان پر پیغام

Next Post
Previous Post
دکان سے جتنی ضرورت ہو سامان لے جائیں، ایران میں دکان پر پیغام