انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو ہزار جہاز اور بیس ہزار ملاح پھنس چکے ہیں۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق موجودہ صورتحال عالمی شپنگ انڈسٹری کے لئے بڑا چیلنج بن چکی ہے، جتنی دیر یہ جہاز وہاں رہیں گے اتنا ہی عملہ ذہنی دبا، تھکن اور ضروری سامان کی کمی کا شکار ہوتا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ انشورنس کمپنیاں نقصانات برداشت کرنے سے انکار کر رہی ہیں اور بیشتر نے یا تو معاہدے منسوخ کر دیئے یا بھاری پریمیم وصول کر رہی ہیں۔ تاہم ایران نے چند ممالک کے علاوہ کسی کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے

