ملک بھر میں موسلادھار بارش ،برفباری کا الرٹ جاری
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12سے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ژالہ باری، اسلام آباد سمیت مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات میں بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، نارووال میں بھی بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات،ک الام، کوہاٹ، کرک، بنوں،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش برسے گی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، واشک، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں بارش متوقع ہے۔الرٹ کے مطابق ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، مسافر احتیاط کریں۔حکام نے کہا کہ شہری تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں، کمزور تعمیرات اور تنصیبات سے دور رہیں، سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے بروقت معلومات حاصل کریں۔
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

