Skip to main contentSkip to footer

مذاکرات کے دعوے مسترد، ایران کا امریکا کو سخت پیغام

Iran Rejects Talks Warns US

مذاکرات کے دعوے مسترد، ایران کا امریکا کو سخت پیغام

ایران کی فوجی قیادت نے امریکی صدر ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ۔ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیا کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراھیم زلفغاری نے ایک بیان میں امریکا کو سخت پیغام دیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق زلفغاری نے امریکی دعوئوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ وہ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دیا جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کی مرضی پوری نہیں ہوتی، نہ تو تیل کی قیمتیں سابق سطح پر واپس آئیں گی اور نہ ہی خطے میں پہلے جیسا نظام بحال ہوگا۔ انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کا خیال مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔ زلفغاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کا مقف شروع سے واضح ہے اور آئندہ بھی رہے گا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جیسے لوگ تم جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، نہ اب اور نہ ہی آئندہ کبھی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے متضاد دعوے گردش کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

تل ابیب میں ہزاروں کوّوں کی پرواز کی کیا حقیقت ہے؟ کیا یہ قیامت کی نشانی ہے؟

Next Post
انجینئرنگ کونسل کا 5000 انجینئرز کو فری تربیت دینے کا منصوبہ
Previous Post
تل ابیب میں ہزاروں کوّوں کی پرواز کی کیا حقیقت ہے؟ کیا یہ قیامت کی نشانی ہے؟