خیبرپختونخوا بھر میں3000سے زائد مساجد اورعیدگاہیں حساس قرار
سیکورٹی صورتحال کے باعث صوبے کی تین ہزار سے زائد مساجدوں عید گاہ ہوں کو حساس اور حساس ترین قرار دے دیا گیاہے ۔عید کے موقع پر اہم سیاسی شخصیات مذہبی شخصیات کو اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں اور اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، سیکیورٹی صورتحال کے باعث حساس اور حساس ترین قرار دی جانے والی عبادت گاہوں،عید گاہوں،مساجد،امام بارگاہوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی ہدایات کر دی گئی ہیں ،
سرکاری ذرائع کے مطابق حساس اور حساس ترین قرار دی جانے والی عبادت گاہوں کی تفصیلات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈی پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں ، حساس اور حساس ترین قرار دی جانے والی عبادت گاہوں کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے
اداروں کو اضافی نفری کی تعیناتی کی ہدایت کر دی گئی ہے پشاور سمیت صوبے کے مختلف قبائلی علاقہ جات ،جنوبی علاقہ جات میں سیکیورٹی کے حوالے سے سخت ترین انتظامات کی ہدایات کی گئی ہیں

