نیتن یاہو زندہ یا ہلاک؟ اے آئی ویڈیو نے شکوک و شبہات بڑھادیئے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حالیہ اے آئی ویڈیو نے ان کی ہلاکت کی خبروں پر مہر ثبت کردی ہے، اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری اے آئی ویڈیو جس میں نیتن یاہو کافی شاپ میں کافی پیتے دیکھا گیا ہے،نے ایرانی میڈیا کے دعووں کو تقویت بخش دی ہے ،صارفین کے مطابق اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اے آئی ویڈیو بنانے کی نوبت پیش نہیں آنی چاہئے تھی
سوشل میڈیا صارفین نے نیتن یاہو کی حالیہ اے آئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے ، یہ بات سمجھ لیں کہ ستاف کیفے یروشلم میں موجود صرف ایک کافی شاپ ہے، جو اس وقت ایرانی حملوں کی وجہ سے بند ہے جیسا کہ آپ جاری ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔تو پھر نیتن یاہو نے تل ابیب میں یہ کافی کہاں پی؟ جبکہ وہاں اس کی کوئی برانچ موجود نہیں۔۔
جب تک کافی کا کپ ٹیبل پر پڑا ہے تب تک خالی تھا ، جیسے ہی اس کا ہاتھ لگا کپ میں کافی اوپر تک بھر گئی۔ وہ کپ کو کم از کم 110 ڈگری کے اینگل میں سپ لیتا ہے لیکن مقدار میں کوئی کمی نہیں آتی؟ کافی کا کپ کچھ حد تک جھکا بھی دیا لیکن کافی گرنے کا نام بھی نہیں لے رہی
سائیڈ سے دیکھیں تو لگتا ہے کہ یہ اس کا اصل فیس سٹرکچر ہی نہیں ہے ، کان بھی ویسے نہیں زیادہ لمبے نظر آرہے ہیں اور کان اور ناک کا نقشہ بھی مختلف ہے
ویڈیو میں جب وہ جیب میں ہاتھ ڈالتا ہے جیب کا کپڑا خود آگے ہوجاتا ہے جبکہ اس کا ہاتھ جیب میں اندر تک نہیں پہنچا ہوتا ہے
ویڈیو میں نیتن یاہو کے بالوں کے درمیانی لکیر میں کبھی گنج پن نظر آتا کبھی بال آجاتے ہیں، اس لئے یہ ویڈیو سوفیصد اے آئی جنریٹڈ ہے اور اگر نیتن یاہو کی اے آئی ویڈیو جاری کرنے کی ضرورت پڑ گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دنیا تاریخ کے ظالم ترین انسان سے پاک ہوچکی ہے

