قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مخالف کھلاڑی کی جگہ ہوتے تو بالکل مختلف فیصلہ کرتے۔ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آئوٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کے کپتان کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا اور اس عمل پر مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آغا سلمان نے کہا کہ قانون کے مطابق میران رن آئوٹ درست تھا لیکن میرے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے، انہیں لگا تھا
بوتل میں بند کرکے سمندر میں چھوڑا گیا پیغام 5 دہائیوں بعد مل گیا
گیند پیڈ اور بیٹ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی ہے، اسی لیے وہ گیند ڈیڈ سمجھ کر واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

