Skip to main contentSkip to footer

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، فیصل آباد اور بہاولپور نے میچز جیت لئے

National T20 Cup Results

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، فیصل آباد اور بہاولپور نے میچز جیت لئے

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتویں روز کھیلے گئے میچز میں فیصل آباد اور بہاولپور نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔

National T20 Cup Results

گروپ اے کے پہلے میچ میں فیصل آباد نے پشاور کو 15 رنز سے شکست دی۔ فیصل آباد نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز عتیق الرحمن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 72 رنز اسکور کیے اور مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔ کپتان محمد عرفان خان نے 23 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 32 رنز جبکہ مبصر خان نے 21 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

پشاور کی جانب سے محمد نواز اور عثمان طارق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسرار اللہ، محمد شعیب اور احسان اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پشاور کی ٹیم 32 رنز پر اپنے ابتدائی چار بلے باز گنوا بیٹھی۔ اسرار اللہ نے 47 اور نبی گل نے 43 رنز بنائے جبکہ محمد عمران جونیئر 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، تاہم ٹیم مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔ فیصل آباد کے آفاق آفریدی نے 38 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شہزاد گل نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فیصل آباد نے اپنے چاروں گروپ میچ مکمل کر لیے ہیں اور دو فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ ٹورنامنٹ کے ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

National T20 Cup Results

دوسرے میچ میں بہاولپور نے لاہور وائٹس کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ محمد فائق نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ طیب طاہر نے 34 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 46 رنز جبکہ فرحان یوسف نے 18 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 39 رنز اسکور کیے۔ محمد محسن 16 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بہاولپور کی جانب سے محمد سرور آفریدی نے دو جبکہ محمد باسط اور کپتان محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بہاولپور نے حیدر علی اور سعد خان کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 19.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ سعد خان نے 30 گیندوں پر سات چوکے اور چار چھکے لگا کر شاندار اننگز کھیلی جبکہ پلیئر آف دی میچ حیدر علی 43 گیندوں پر پانچ چوکے اور چار چھکے لگا کر ناقابل شکست رہے۔ اوپنر محمد فیضان ظفر نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویز ے دینے کا اعلان

Next Post
امریکہ نے مجتبیٰ خامنہ ای کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کردی
Previous Post
خیبرپختونخوا رمضان ریلیف کے 12500 میں حائل رکاوٹیں دور