ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے، سینکڑوں یہودی ہلاک و زخمی
نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے جنگ کے چودہویں روز اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا اور دعوی کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ، عراق میں امریکا کا فیولنگ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، سینٹ کام نے تصدیق کردی ،
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے بھی ایران پر مزید حملے کر دیئے، تہران پھر دھماکوں سے گونج اٹھا،عراق کے شہر اربیل میں ڈرون حملے سے فرانس کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے امریکی کیریئر پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے چار بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
امریکی حکام نے اس خبر کی تردیدی کی ہے اور کہا ہے کہ جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ میزائل جہاز کے قریب بھی نہیں پہنچے اورکیریئر معمول کے مطابق اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا۔روسی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کی جانب داغے گئے۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی شمالی شہر میں ایک عمارت پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، ایرانی میڈیا کے مطابق افراتفری کے دوران ائیرپورٹ پر موجود افراد نے کانٹر پر کھڑے عملے سے ہاتھا پائی کی اور چیزیں پھینکی جبکہ جواب میں عملہ بھی ایسا ہی کرتا نظر آیا۔
۔ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجتے رہے۔شمالی اسرائیل میں عمارت پر میزائل گرنے سے 19 افراد زخمی ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایرانی حملوں میں 200 سے زائد صیہونی زخمی ہوچکے ہیں۔ مشرق وسطی کی جنگ میں امریکا کو بڑے نقصانات کا سامنا۔ عراق میں امریکا کا فیولنگ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، سینٹ کام نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ۔۔ تباہ ہونے والے طیارے میں چھ امریکی فوجی سوار تھے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے طیارہ مغربی عراق میں گر نیکی تصدیق کردی۔سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں،
ایک طیارہ مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کرگیا۔سینٹکام کے مطابق واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ سینٹ کام نے مزید کہا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکا نے ایران میں اب تک 6,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی فوج کے مطابق ایران پر حملوں میں تقریبا 60 بحری جہاز اور 30 بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز بھی تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے، دیگر نشانہ بننے والے اہداف میں کمانڈ سینٹرز، اسلحہ تیار کرنے کی تنصیبات، بیلسٹک میزائل سائٹس، آبدوزیں اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جنگ کے آغاز میں امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فضائی کارروائیوں کے دوران غلطی سے ایران کے ایک سکول پر بھی حملہ ہو گیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا کہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا ہے اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بروجرد میں پولیس ہیڈ کوارٹر تباہ ہوگیا، تہران میں بسیج فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پنچا۔اسرائیل کا کہنا ہے تہران میں ایسے کمپانڈ پر حملہ کیا گیا جہاں جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق سرگرمیاں جاری تھیں، ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے۔ایران کا مزید کہنا ہے کہ پلانٹ سے چند کلومیٹر دور دھماکے ہوئے،
حملوں سے آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ماسکو نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے صورتحال کا غیر جانبدار اور تکنیکی جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ادھر دبئی میں بھی اقامتی عمارت پر ڈرون کا ملبا گرا، امریکی بینک نے متحدہ عرب امارات میں تمام شاخیں عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کردیا۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ،تل ابیب کے نواح میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا۔عراق میں اتحادی فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملے نے تباہی مچائی، فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ایک فوجی افسر کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سعودی عرب میں ایرانی حملوں میں زخمی انیس امریکی فوجیوں کو جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔جمعرات وجمعہ کی درمیانی شپ شب مخمور کے علاقے میں واقع پیشمرگہ بیس پر حملے میں متعدد فرانسیسی فوجی زخمی ہوئے تھے تاہم اب ایک فرانسیسی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔فرانس کے صدر میکرون نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے علاقے اربیل میں حملے کے دوران فرانسیسی فوج کا ایک چیف وارنٹ آفیسر ہلاک جبکہ متعدد فرانسیسی فوجی زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ ہلاک ہونے والے فوجی کے خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ قوم کی مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی ہونے والے فرانسیسی فوجی عراق میں موجود ہیں اور فرانس ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔میکرون کے مطابق فرانسیسی فوجی داعش کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں عراق میں تعینات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جنگ ایسے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی۔
ایران نے بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرکے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے ۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے علاقے مینا سلمان میں قائم امریکی بحری اڈے پر حملہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق حملوں میں بیس کی مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں اینٹی ڈرون دفاعی نظام، ڈرونز کی اسٹوریج اور مرمت کے مراکز، سپورٹ آلات اور فیول ٹینکس شامل ہیں۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
بحرین کی وزارت دفاع نے جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کے 190 ڈرونز اور 114 میزائل مار گرانے کا دعوی کیا ہے، بحرین کی وزارت دفاع کے مطابق تمام ڈرونز اور میزائل ان کی سرزمین کی جانب داغے گئے تھے۔

