کراچی میں نامعلوم افراد نے شیطانی مجسمہ(بعل) نصب کردیا
کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے شیطانی مجسمہ بعل نصب کردیا جس نے شہر بھر میں سنسنی پھیلا دی ہے، کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں شیطانی مجسمہ ’بعل‘ بنانے پر شہریوں نے اعتراض اٹھا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا گردش کررہی ہے۔ شہریوں کے اعتراضات پر پولیس نے مجسمہ اٹھا کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمہ فوم کا بنا ہوا ہے، اس کو بنانے والا مجسمہ ساز ابھی تک نہیں ملا ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ ساز بتائے گا اس کو بنانے کا مقصد کیا ہے اس کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ ایران میں 11 فروری کو صیہونیت کی علامت بعل مجسمے جلائے گئے تھے جہاں اسے شیطان اور صیہونیت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ یہ مجسمہ اس واقعے کے بعد نصب کیا گیا ہے

