پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے نئے نام کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں، خواہش مند افراد اپنی پرپوزل 24 مارچ تک پی سی بی کو جمع کرا سکتے ہیں۔
پی سی بی نے ماضی میں بھی قذافی سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم 2024 میں پی سی بی اور نجی بینک کے درمیان معاہدے پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔ نئے معاہدے کے تحت پی سی بی کو نیمنگ رائٹس کے مد میں 5 سالہ مدت کے لیے 1 ارب روپے حاصل ہونے تھے،
سٹیک ہولڈرز کو اب موقع دیا گیا ہے کہ وہ اس سٹیڈیم کے نئے نام کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں۔

