Skip to main contentSkip to footer

ایران کے ہتھیار ڈالنے تک آپریشنز ختم نہیں ہونگے، امریکہ کا اعلان

US Iran Military Operations Continue

ایران کے ہتھیار ڈالنے تک آپریشنز ختم نہیں ہونگے، امریکہ کا اعلان

امریکہ نے ایران میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک آپریشنز ختم نہیں ہونگے جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعوی کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو خوفناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس کیرولائن لیوٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایپک فیوری آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ایران کے 50 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آجائے گی،

ڈونلڈ ٹرمپ توانائی کے شعبے میں مزید آپشنز استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے اہداف جلد حاصل کر لئے جائیں گے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل، گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کے لئے پرعزم ہیں، ایران سے جنگی مقاصد کے حصول میں اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔ترجمان وائٹ ہائوس کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،

ایران کے ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آچکی ہے۔ترجمان کے مطابق آپریشن اسوقت ختم ہوگا جب تک امریکی صدرکے طیشدہ مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔ترجمان نے بتایا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو تحفظ نہیں دیا۔ ٹرمپ اور توانائی کی ٹیم مارکیٹ پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے، ٹرمپ اور توانائی ٹیم کامزیدآپشن پر غور جاری ہے، ٹرمپ پر اعتماد ہیں کہ اہداف تیزی سے حاصل کرلیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعوی کیا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں۔سینٹ کام نے کہا کہ امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کر رہی ہیں، جہاز رانی اور عالمی بحری سلامتی کی حفاظت جاری رہے گی۔ ادھر ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے،

ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے کی رپورٹ نہیں، اگر مائنز بچائی ہیں تو فوری طور پر ہٹا دیں، بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو ایران کو خوفناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران بچھائی گئی مائنز ہٹا دے تو درست سمت میں بڑا قدم ہوگا، ہم وہی ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں جو منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں کے لئے استعمال کی تھیں، خوشی ہے گزشتہ کچھ گھنٹوں میں یہ کارروائیاں کیں۔امریکی انٹیلی جنس کے مطابق اشارے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران سے 10 روزہ جنگ میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ غیرملکی خبر رساںایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل ایران امریکا جنگ میں اب تک 150 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ادھر امریکا نے اسرائیل سے ایرانی تیل کے ذخائر پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کیمطابق اسرائیل کے آرمی چیف کو باقاعدہ طور پرآگاہ کردیاگیاہے،امریکا جنگ کے بعد ایرانی تیل سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،

امریکاکوخلیجی ممالک میں ایران کے جوابی حملوں کا بھی خوف ہے۔ دریں اثنال امریکی نیوی نے سیکیورٹی کیلئے شپنگ کمپنیوں کی درخواست مسترد کردی،شپنگ کمپنیوں نے آبنائے ہرمزعبورکرنے کیلئے سیکیورٹی مانگی تھی،امریکی نیوی نے کہا آبنائے ہرمز میں بہت سنگین خطرات ہیں،موجودہ صورتحال میں امریکی نیوی جہازوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکی۔ صدر ٹرمپ نے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنیکا وعدہ کیا تھا،شپنگ کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر امریکی نیوی کو درخواست کرتی ہیں۔

مرغیوں نے زیر زمین دنیا کا سب سے بڑا شہر دریافت کرلیا

Next Post
ایک قوم، ایک شناخت ،مائیکرو چپ ختم، شناختی کارڈ کے قواعد میں ترامیم 
Previous Post
چین میں گائے کے پتے کی پتھری سونے سے زیادہ قیمتی