Skip to main contentSkip to footer

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، کراچی اور لاہور وائٹس کی کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، کراچی اور لاہور وائٹس کی کامیابی

اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے تیسرے روز بارش سے متاثرہ میچوں میں کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے کامیابی حاصل کرلی۔پہلے میچ میں سعود شکیل کی قیادت میں کراچی وائٹس نے ڈک ورتھ لوئیس سٹرن (DLS) طریقہ کار کے تحت بہاولپور کو 12 رنز سے شکست دے دی۔کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر بہاولپور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بہاولپور نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان محمد عمران رندھاوا کی نصف سنچری اور اوپننگ بلے باز فیضان ظفر کے 49 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

محمد عمران رندھاوا نے 35 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے شامل تھے۔ کراچی وائٹس کی جانب سے فاسٹ بالر محمد عمر نے تین جبکہ صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے دوران کراچی وائٹس کے عمیر بن یوسف نے بہاولپور کی اننگز میں پانچ کیچز پکڑ کر منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عمر اور صاحبزادہ فرحان کے بعد پانچ کیچز لینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ فضل نے بارش کے وقفے سے قبل نو اوورز میں 78 رنز کی شراکت قائم کی۔

National T20 Cup Results

اس موقع پر کراچی وائٹس کا اسکور ڈی ایل ایس کے تحت مقررہ پار اسکور 66 رنز سے 12 رنز زیادہ تھا، یوں کراچی وائٹس کو فتح مل گئی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔صائم ایوب نے 35 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور آل رانڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں میچ کو 16 اوورز تک محدود کیا گیا تاہم پانچویں اوور میں بارش کے باعث مزید تین اوورز کم کر دیے گئے۔

فیصل آباد نے نو اعشاریہ پانچ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے، جس کے بعد ایک اور بارش کے وقفے کے باعث میچ کو 10 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔108 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور وائٹس کے اوپنرز محمد اخلاق اور محمد فائق نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد فائق نے 13 گیندوں پر دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 32 رنز بنائے

جبکہ انہوں نے پانچویں اوور میں محمد ذیشان کے خلاف 25 رنز اسکور کیے۔پلیئر آف دی میچ محمد اخلاق نے 28 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔لاہور وائٹس نے 107 رنز کا ہدف نو اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کر لیا۔ فیصل آباد کی جانب سے مبصر خان نے دو اوورز میں 11 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

سوئٹزرلینڈ کا وہ نایاب جوتا جس نے تاریخ کا سب سے بڑا راز فاش کر دیا

Next Post
پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مشروط اجازت 
Previous Post
باجوہ کو برین ہیمریج ہوگیا، بیٹوں کو پہچاننے سے انکار