ایران جنگ ختم ہونیوالی ہے، ٹرمپ، خاتمے کا فیصلہ ہم کرینگے،ایران
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ 4 یا 5 ہفتے جاری رہے گی مگر امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے۔ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ مؤثر رہی ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ فعال ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل تباہ ہوچکے ہیں، ان کے ڈرونز کو تباہ کیا جا رہا ہے، ڈرون بنانے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اگر فوجی طاقت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ایران کے پاس اب کچھ بھی باقی نہیں رہا۔
دوسری جانب ایران نے امریکی صدر کے اعلان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ امریکہ اور اسرائیل نے کیا تھا لیکن جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ایران کریگا، ایرانی پاسداران انقلاب نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے کہنے پر جنگ ختم نہ ہوگی، ایران نے خطے بھر میں ایرانی تنصیبات کا ڈھانچہ مفلوج کردیا ہے
اور ان حملوں کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہےگا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کے بدلے کے طور پر امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو نقصان پہنچاتے رہیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا تلخ تجربہ ہے اسی لئے امریکہ کیساتھ مزید مذاکرات خارج از امکان ہیں۔ اب تک 1 ٹن سے کم وارہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے ہی امریکہ اور اسرائیل کی کمر توڑ دی ہے آنے والے دنوں میں ایک ٹن سے زائد وارہیڈ لے جانے والے میزائلوں سے امریکہ اور اسرائیل میں قہر ڈھانے کیلئے تیار ہیں۔

