Skip to main contentSkip to footer

افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جواب، افغان چیک پوسٹ تباہ

Pakistan Afghanistan Border Firing Incident

افغان طالبان نے طورخم اورتیراہ میں پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا، پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا

جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائیگا، ان شاء اللہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کو جاری رکھے گا۔

مشرف زیدی نے کہا کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنے شہریوں اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

ایپل نے سستا ترین آئی فون متعارف کرادیا

Next Post
پشاور کی سینئر صحافی انیلا شاہین انتقال کرگئیں
Previous Post
ایپل نے سستا ترین آئی فون متعارف کرادیا