جنوبی وزیرستان میں سرکاری سکول بارودی مواد سے اڑا دیاگیا
جنوبی وزیرستان کے علاقے شریف خان کوٹ میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)کے مطابق دھماکے سے سکول کے 2 کمرے، باتھ رومز اور گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

