Skip to main contentSkip to footer

برتھ سرٹیفیکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنانا اب ممکن

CNIC Without Birth Certificate Now Possible

برتھ سرٹیفیکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنانا اب ممکن

جن افراد کو برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے ان کیلئے نادرا نے مشروط سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا جاسکتا ہے۔

نادرا کا یہ اقدام 31 دسمبر 2026 تک رہے گا جس کا مقصد ان افراد کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے جو مقامی حکومت کے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹس تک رسائی سے محروم ہیں۔

یہ اقدام نادرا کے ڈیٹا بیس میں شہریوں کی رجسٹریشن کو بڑھانے کی وسیع کوشش کا حصہ ہے

نئے طریقہ کار سے کچھ شرائط کی تصدیق کی بنیاد پر شناختی کارڈ بنوایا جاسکتا ہے، بشمول خاندان کے قریبی افراد کے بائیو میٹرک تصدیق جو پہلے سے نادرا میں رجسٹرڈ ہیں۔

اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں تصدیق شدہ مقامی نکاح نامہ، والدین میں سے کسی ایک کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور شوہر کا شناختی کارڈ شامل ہے، اس کے علاوہ والدین اور شوہر دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے۔

اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خواتین کے لیے کم از کم والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ اور والدین کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے۔

عمران خان پمز ہسپتال منتقل، دوسرا انجکشن لگادیاگیا

Previous Post
وائرل جاپانی بندر “پنچ” کون ہے؟ پنچ کے بارے میں تفصیلات