عمران خان پمز ہسپتال منتقل، دوسرا انجکشن لگادیاگیا
رات گئے عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں چلڈرن ہسپتال کے راستے فالو اپ کے لئیے پمز ہسپتال لایا گیا۔ آنکھ کے تکلیف کے باعث آج خان صاحب کو دوسری ڈوز دی جانی تھی۔انجکشن لگادیا گیا۔پروسیجر کے بعد عمران خان کو دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔عمران خان ٹریٹمنٹ سے مطمئن ہیں۔
پروسیجر کی تیسری اور آخری ڈوز 24 مارچ کو دی جائے گی
محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر بھی وڈیو لنک پر موجود تھے۔
پمز کی پریس ریلیز کے مطابق
پروسیجر سے پہلے ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے معائنہ کیا، جس میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے ایکوکارڈیوگرافی اور ای سی جی بھی کیں جن کے نتائج نارمل آئے معائنے کے بعد عمران خان کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا
مریض کی باقاعدہ رضامندی حاصل کرنے کے بعد، معیاری نگرانی اور احتیاطی تدابیر کے تحت آپریشن تھیٹر میں کنسلٹنٹ آپتھلمالوجسٹ اور کنسلٹنٹ ویٹریو ریٹینل سرجن (پمز اور الشفاء آئی ہسپتال) کی نگرانی میں مائیکروسکوپی کی مدد سے اینٹی ویجی ایف انٹراوِٹریئل انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔ یہ ایک ڈے کیئر سرجری تھی۔
قیام کے دوران مریض کی حالت طریقہ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں مکمل طور پر مستحکم رہی۔ بعد ازاں انہیں ضروری ہدایات، فالو اپ مشوروں اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

